یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے قدیم اولمپک کےتاریخی مقام اولمپیا کو بچالیا گیا۔ تین روز میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کرگئی

پیر 27 اگست 2007 11:58

یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے قدیم اولمپک کےتاریخی مقام اولمپیا ..
اولمپیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27 اگست 2007) یونان کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے قدیم اولمپک کے مقام تک پہنچ گئی تاہم اولمپیا کو بچالیا گیا ہے۔ تیسرے روز بھی آگ پر قابو نہیں پایاجاسکا ہے اور نصف سے زیادہ ملک آگ لی لپیٹ مین ہے۔آگ سے ہلاک ہونے والون کی تعدادساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یورپ کے کئی ملکوں سے آگ بجھانے کے ماہرین پر مشتمل کئی ٹیمیں ایتھنز پہنچ چکی ہیں جو یونان کی فوج اور رضاکاروں کے ہمراہ تاریخ کی اس سب سے بڑی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔

پیلو پونس اور یوبوئے کے چالیس سے زائد دیہات کو خالی کرایا جا چکا ہے ۔ یونان میں اس وقت ایک ہزار سے زائد آگ بجھانے والے کارکن ، چارسو سے زائد فوجی اور سولہ آگ بجھانے والے طیارے مصروف عمل ہیں ۔ یونان کی حکومت نے ملک کے جنگلات میں آگ لگانے والے کی اطلاع دینے والے کے لئے دس لاکھ یورو انعام کا اعلان کیا ہے ۔یونان کے وزیر خارجہ کے مطابق آگ پر قابو پانے کےلئے امریکہ اور روس سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :