جنرل مشرف کے غیر آئینی اقدامات کو سپریم کورٹ کے فلٹر سے گزرنا پڑیگا۔ حافظ حسین احمد ۔۔جنرل مشرف کے پاس آخری مکا ہوتا تو وہ بے نظیر سے مک مکا نہ کرتے، شیر افگن نیازی کے دل کی بجائے اس کے دفاع پر حکومت 35 لاکھ خرچ کرتی تو آج غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیتا، خاکوانی کا استعفیٰ خاکی وردی کے خلاف پہلا پتھر ہے، پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 28 اگست 2007 19:12
(جاری ہے)
حافظ حسین احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو نئی کروٹ لی ہے اس سے عوام کی توقعات بہت بڑھ گئی ہیں۔
جنرل مشرف اب جو بھی غیر آئینی اقدامت کریں گے اسے سپریم کورٹ کے فلٹر سے گزرنا پڑیگا۔ وردی کے حوالے سے جنرل مشرف کے دست راست طاتق عزیز اور بے نظیر کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں انہوں نے کہا کہ مشرف کہہ رہا ہے کہ آخری مکا میں ماروں گا اگر ان کے پاس آخری مکا ہوتا تو وہ بے نظیر سے مک مکا نہ کرتے۔ انہوں نے کہا کہ خاکوانی کا استعفیٰ خاکی وردی کے خلاف پپلا پتھر ہے، 2007ء کے آخر تک اور کئی وزراء اور ممبران پارلیمنٹ استعفیٰ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کی عوام اپنے ایٹمی ہیرو کو صدارت کی کرسی پر بٹھا سکتے ہیں تو پھر ہم ھی اپنے محسن کو عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف نے بے نظیر کو دنیا کی کرپٹ ترین عورت قرار دیاز تھا مگر اب جنرل پرویز مشرف وردی پہن کر اسی بے نظیر کے قدموں میں اقتدار کی خاطر بیٹھ گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسیا غیر قانونی طور پر معصوم اور بے گناہ لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر غائب کر دیتی ہیں۔ عبدالباسط کو بھی 4 سال بغیر FIR کے قید رکھا سپریم کورٹ کے حکم پر اسے رہائی ملی۔ ڈی جی ایف آئی اے طارق پرویز سے اس کا حساب لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنے وفاقی وزیر شیر افگن نیازی کے دل کے علاج پر 35 لاکھج خرچ کئے اگر 35 لاکھ اس کے دفاع پر خرچ کرتی تو آج غیر ذمہ دار بیان نہ دیتا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ایک منصوبے کے تحت ڈس انفارمیشن پھیلا رہے ہیں کہ حکومت کے مولانا فضل الرحمن سے مذاکرات جاری ہیں۔ ایم ایم اے اے پی ڈی ایم کی بڑی اتحادی جماعت ہے تمام فیصلے اب اسی پلیٹ فارم سے ہونگے۔ اے پی ڈی ایم نے اگر فیصلہ کیا تو ایم ایم اے بلوچستان حکومت سے الگ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے اقتدار کو طول دینے کیلئے اگر بے نظیر نے 8 ویں ترمیم میں ساتھ دیا تو یہ قوم سے غداری ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی آرٹیکل 47 اور وردی کی راہ میں رکاوٹوں کا سپریم کا اختیارات ختم کرنے کیلئے بے نظیر سے ڈیل مکمل ہو چکی ہے۔ مگر عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت وطن واپس آئیں اور پشاور ایئر پورٹ پر اترین تو ایم ایم اے ان کا بھرپور استقبال کریگی اور شریف فیملی کو تمام سہولیات بھی فراہم کریگی جو پنجاب انہیں دے سکتا کیونکہ چھوٹا پرویز بڑے پرویز کو خوش کرنے کیلئے کچھ بھی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے نے جنرل مشرف کو 2003ء میں واپسی کا باعزت راستہ دیا تھا مگر مشرف پوری قوم سے وردی اتارنے کے وعدہ کر کے مکر گئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
پنجاب میں ہمارے گھروں میں بنا وارنٹ چھاپے مارے جا رہے ہیں،عمرایوب
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.