برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈایانا کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے،مرکزی میموریل سروس بکنگھم پیلس کے قریب ہوگی

جمعہ 31 اگست 2007 12:01

برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈایانا کی دسویں برسی آج منائی جارہی ..
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) برطانیہ کی آنجہانی شہزادی لیڈی ڈیانا کی دسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔اس سلسلے میں مرکزی میموریل سروس بکنگھم پیلس کے قریب ہوگی جس میں شہزادہ چارلس، انکی اہلیہ کمیلا اور ملکہ الزبتھ دوم سمیت لیڈی ڈایانا کے دوستوں کی بڑی تعدادبھی شریک ہو گی۔شہزادہ ڈایاناانیس سو ستانوے میں فرانس میں ہونے والے ایک ٹریفک حادثے میں چل بسی تھیں۔

آنجہانی شہزادی کی موت کے دس سال بعد بھی غربت کے خاتمے اور ایڈزجیسے مہلک مرض سمیت دیگر بیماریوں کے خلاف ان کی خدمات کے باعث انکے چاہنے والوں کے دلوں میں انکی یاد آج بھی تازہ ہے۔شہزادی ڈایانا یکم جولائی انیس سو اکسٹھ میں پیداہوئیں۔شہزادہ چارلس سے دوستی کے بعد یہ تعلق محبت میں تبدیل ہوگیا اور دونوں انتیس جولائی انیس سو اکیاسی کورشتہ ازدواج میں جڑگئے۔

(جاری ہے)

تاہم انکی ازدواجی زندگی کامیاب نہ ہوسکی۔انیس سو اسی کے اواخر میں شہزادہ چارلس کے ساتھ کشیدگی نو دسمبر انیس سو بیانوے میں علیحدگی اور اٹھائیس اگست انیس سو چھیانوے میں طلاق کا سبب بنی۔ان کی طلاق کے بعدکئی اسکینڈلز سامنے آئے ۔ پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات سے انکی دوستی اور مصری نژاد ڈوڈی الفائد سے انکی محبت میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

طلاق کے بعد انھوں نے سماجی کارکن کی حیثیت سے دنیا بھر مین اپنا مقام بنایا اور متعدد ممالک کے دورے کئے۔انھوں نے خیراتی مہم کے زریعے فنڈ زجمع کئے ، ایڈزکے خلاف آگہی اور افریقی ممالک میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے حوالے سے بھی خدمات انجام دیں۔اکتیس اگست انیس سو ستانوے میں وہ پیرس مین اپنے دوست ڈوڈی الفائد اور پیرس کےہوٹل رٹز پیرس کے سیکورٹی منیجر کے ہمراہ ایک سرنگ میں تیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئیں۔شہزادی ڈایانا کو چھ سمبر انیس سو ستانوے میں سپرد خاک کیاگیا۔ان کی آخری رسومات میں عالمی لیڈروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :