میثاق جمہوریت پر دستخط کے باعث بے نظیر آمریت سے ڈیل نہیں کر سکتیں۔نواز شریف۔۔جمہوری اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بے نظیر بھٹو

جمعہ 31 اگست 2007 17:41

میثاق جمہوریت پر دستخط کے باعث بے نظیر آمریت سے ڈیل نہیں کر سکتیں۔نواز ..
لندن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے ہوئے ہیں وہ پاور شیئرنگ کیلئے جنرل پرویز مشرف سے ڈیل نہیں کر ستکیں جبکہ پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ جمہوری اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور وہ کبھی بھی فوجی حکمران کا ساتھ نہیں دے سکتیں- ایک غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور جنرل مشرف کے درمیان کوئی ڈیل ہوئی تو یہ آمریت کی فتح اور جمہوریت کی شکست ہو گی جو پاکستانی عوام کی بدقسمتی ثابت ہو گی انہوں نے کہاکہ اب ملک اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ آمریت کو مزید برداشت کر سکے- انہوں نے کہا کہ قوم متحدہ ہے اور آمریت کا خاتمہ اور جمہوریت کی بحالی چاہتی ہے انہوں نے کہاکہ آپس کی لڑائی اور جنگ کا دور اب ختم ہو نا چاہئے دوسری طرف ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی فوجی حکمران کو قبول کر سکتی ہے تو بہت پہلے سمجھوتہ ہو جاتا ہم فوجی وردی کو قبول نہیں کر سکتے بلکہ صاف اور شفاف انتخابات چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ان کا جنرل مشرف سے ابھی تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے ہم ایک سویلین لیڈر کو دیکھ سکتے ہیں مگر فوجی لیڈر نہیں دیکھ سکتے- انہوں نے کہا کہ دو سابق وزراء اعظم کے درمیان پہلے پاکستان پہچنے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنی پوری منصوبہ بندی کرنے کے بعد پاکستان جائیں گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاکستان جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا پیپلزپارٹی کا کارکن حوصلہ نہیں ہارے گا- منصوبہ بندی کر کے پاکستان جانے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ اگر بند کر دیا جاتا ہے تو الیکشن کیلئے سیٹنگ مکمل ہو انہوں نے کہاکہ ستمبر اور نومبر کے درمیان واپس جائیں گی میاں نواز شریف جا رہے ہیں تو یہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے ایک پاکستانی اپنے وطن واپس جا رہا ہے تو حسد اور مقابلے کی کیا ضرورت ہے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ان کا فوکس کسی فرد پر نہیں بلکہ نظام پر ہے اور وہ اپنے کارکنوں کو مایوس نہیں کریں گے-

متعلقہ عنوان :