شریف برادران کی ممکنہ واپسی، جنرل مشرف کا سعودی فرمانروا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

جمعہ 31 اگست 2007 17:49

شریف برادران کی ممکنہ واپسی، جنرل مشرف کا سعودی فرمانروا سے رابطہ کرنے ..
اسلا م آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 اگست 2007) شریف برادران کی جانب سے وطن واپسی کے اعلان کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف نے سعودی فرمانروا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں صدر مملکت نے اپنے سیاسی اور عسکری رفقاء کے ساتھ مشورے شروع کر دیئے ہیں ان مشوروں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف چند روز کے اندر سعودی فرمانروا سے رابطہ کریں گے تفصیلات کے مطابق شریف برادران کی جانب سے وطن واپسی کے اعلان کے بعد صدر جنرل پرویز مشرف نے سعودی عرب کے فرمانروا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ سعودی حکومت کے پاکستان میں سفیر اور پاکستان کے ریاض میں سفیرکی وساطت سے رابطے سے کیا جائے گا جس کے لئے صدر جنرل پرویز مشرف آخری چارے کے طور پر سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے بھی براہ راست رابطہ قائم کریں گے جن کی وساطت سے نواز شریف اور ان کا خاندان دسمبر 2002 ء میں اسلام آباد سے جدہ گیا تھا اور سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے خود نواز شریف کا خیر مقدم کیا تھا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گا اور وہ پاکستان کی نازک صورت حال میں اس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کر ے گی ۔ کیونکہ سعودی عرب کی دوستی پاکستانی عوام سے ہے کسی فرد واحد سے نہیں