فیصل آباد سے ایک ایم پی اے اور دو ایم این اے کے نواز شریف سے رابطے

ہفتہ 1 ستمبر 2007 17:06

فیصل آباد (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01 ستمبر2007) سے ایک ایم پی اے اور دو ایم این ایز کا میاں نواز شریف سے رابطہ، مسلم لیگ (ن) میں شرکت کے لئے درخواست، ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر شفیق ایم این اے عارف توصیف ضلعی ناظم فیصل آباد کے جھوٹے بھائی اور سابق ضلعی ناظم چوہدری زاہد نذیر کے چھوٹے بھائی ایم این اے عاصم نذیر جو پہلے مسلم لیگ (ن) میں تھے اور پھر (ق) لیگ میں چلے گئے تھے نے دوبارہ (ن) لیگ سے رابطہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ان کی واپسی کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہو جائے گا اگر ان کو مسلم لیک (ن) نے قبول کیا تو یہ تینوں افراد اسلام آباد ایئرپورٹ پر میاں نواز شریف کا استقبال کریں گے۔