ملبے میں پھنسے ٹیکسی ڈرائیور کی رشتہ داروں کو موبائل فون کے ذریعے اطلاع، بحفاظت نکال لیا گیا.ملبے میں 80سے 90افراد دبے ہوئے تھے ، بچاؤ بچاؤ کی آوازیں آرہی تھیں ،زندہ بچ جانے والے ٹیکسی ڈرائیوراقبال کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 1 ستمبر 2007 18:46

ملبے میں پھنسے ٹیکسی ڈرائیور کی رشتہ داروں کو موبائل فون کے ذریعے اطلاع، ..
کراچی (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01 ستمبر2007) شیر شاہ کے علاقہ میں ناردرن بائی پاس کا پل گرنے سے نیچے کھڑی ایک ٹیکسی بھی دب گئی جس کے ڈرائیور نے موبائل فون پر رشتہ داروں کو اطلاع دی جنہوں نے آ کر اسے ملبے سے بحفاظت نکال لیا ، نجی ٹی وی کے مطابق ناردرن بائی پاس کا حصہ گرنے کے بعد پل کے نیچے متعدد گاڑیاں دب گئیں جن میں ایک ٹیکسی بھی شامل تھی ، ٹیکسی ڈرائیور اقبال نے موبائل فون پر رشتہ داروں کو مطلع کیا کہ میں یہاں پھنسا ہوا ہوں ، جس پر انہوں نے وہاں پہنچ کر اقبال کو زندہ سلامت نکال لیا ، ہفتہ کی سہہ پہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور نے کہا کہ نے کہا کہ وہ پل ٹیکسی میں موجود تھے ، کہ اچانک پل گر گیا ، جس کے نیچے کئی گاڑیاں دب گئیں انہوں نے بتایا کہ نیچے 80 سے 90 لوگ دبے ہوئے ہیں لیکن انہیں نکالنے کیلئے کوئی انتظام نہیں ہے ، انہوں نے بتایا کہ لوگوں کی چیخ و پکار سنائی دے رہی تھی اور وہ بچاؤ بچاؤ کی آوازیں دے رہے تھے ، عینی شاہدین کے مطابق پل گرنے کے کئی گھنٹے بعد تک ملبہ ہٹانے کا مناسب انتظام دکھائی نہیں دیا اور نہ ہی وہاں موجود عملہ اور مشینری ملبہ ہٹانے کی صلاحیت کے حامل دکھائی دے رہے تھے ، پل کے نیچے دبے لوگوں کے رشتہ داروں اور عزیزواقارب کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا لوگ کئی گھنٹے تک بے یارومددگار مدد کیلئے پکارتے رہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :