ناردرن بائی پاس کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد اب تک ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں ہوا

پیر 3 ستمبر 2007 13:45

ناردرن بائی پاس کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد اب تک ملبہ اٹھانے کا کام ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2007ء)ناردرن بائی پاس کا ایک حصہ منہدم ہونے کے بعد اب تک ملبہ اٹھانے کا کام شروع نہیں ہوا ہے۔ آج تیسرے دن بھی شیرشاہ پراچہ چوک پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی کے وفد نے آج صبح منہدم حصے کا معائنہ کیا جس کی تفصیلات سے آج شام جنرل فاروق احمد پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیر مواصلات شمیم احمد صدیقی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شیرشاہ پراچہ چوک سے منہدم ہونے والے حصہ کا ملبہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملبہ اٹھانے کا کام این ایل سی کرے گی۔ دوسری جانب سٹی حکومت کراچی نے پلوں کی مرمت کے سلسلے میں ایف ٹی سی فلائی اوور کو ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز ڈرگ روڈ فلائی اوور کو بھی بند کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے شاہراہ فیصل پر ٹریفک جام کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے۔