سپریم کورٹ کل لاپتہ افراد کیس کی سماعت کریگی

پیر 3 ستمبر 2007 17:17

سپریم کورٹ کل لاپتہ افراد کیس کی سماعت کریگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2007ء) سپریم کورٹ آف پاکستان منگل ملک بھر سے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کرے گی۔ یہ سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کرے گا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت اٹارنی جنرل جسٹس(ر) ملک محمد قیوم لاپتہ افراد کے حوالے سے فرداً فرداً افراد کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ ڈیفنس ہیومن رائٹس سوسائٹی کی طرف سے آمنہ مسعود جنجوعہ ہیومن رائٹس پاکستان کی طرف سے عاصمہ جیلانی ایڈووکیٹ اور شوکت عزیز صدیق ایڈووکیٹ علاوہ حشمت حبیب ایڈووکیٹ، اکرام چوہدری ایڈووکیٹ اور افتخار حسین گیلانی ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔