Live Updates

نائن الیون کی طرح نائن ٹین کا دن بھی پاکستان کی تاریخ میں اہم ہو گا، شہباز شریف،اس دن جنرل مشرف کی رخصتی کی بنیاد رکھی جائیگی، ملک میں جنگل کا قانون ہے، سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز سے ٹیلیفونک گفتگو

پیر 3 ستمبر 2007 18:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3ستمبر۔2007ء) مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ جس طرح 9/11 کا دن پوری دنیا میں اپنی اہمیت کا حامل ہے اسی طرح 10/9 کا دن بھی پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہو گا جس دن جنرل مشرف کی رخصتی کے لئے بنیاد رکھی جائے گی۔ سوموار کو راجہ نادر پرویز سابق وفاقی وزیر سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں جنگل کا قانون ہے ار چوہدری برادران جنرل کو اسمبلیاں توازن کا مشورہ دے رہے ہیں ہمارے خلاف نیب کے کیسزدوبارہ چلانے کے بارے میں دستاویز جلد بنوا رہے ہیں مگر چوہدری برادران یاد رکھیں کہ کرپشن کے اتنے ثبوت ان کے خلاف ہمارے پاس ہیں جتنے ان کے سر پر بال بھی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کسی سے خوفزدہ نہیں ہیں اگر ان کے پاس کوئی آئینی راستہ ہوتا تو وہ کب کے دوبارہ غیرآئینی صدر منتخب ہو چکے ہوتے ان کے سر پر سپریم کورٹ ایک تلوار کی مستقل لٹک رہی ہے جو انہیں غیرآئینی صدارت کے الیکشن کا موقع نہیں دے رہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے کہا کہ جنرل مشرف سے مذاکرات ہو سکتے ہیں مگر صدارت کا عہدہ چھوڑنے وردی اتارنے غیرجانبدار الیکشن کمیشن بنانے اور قومی حکومت بنانے کے بعد اس سے پہلے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کو مسلم لیگ (ن) میں کسی بھی صورت میں واپس نہیں لیں گے۔ سابق وزیراعظم جمالی اپنی عقل کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہمیں کسی سے کوئی اعتراض نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری آمد کی وجہ سے چوہدری برادران کے ہاتھ پاؤں پھولنا شروع ہو چکے ہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات