بغداد‘ امریکی طیاروں کا فضائی حملہ‘ 14افراد ہلاک‘ 9زخمی

جمعرات 6 ستمبر 2007 13:46

بغداد‘ امریکی طیاروں کا فضائی حملہ‘ 14افراد ہلاک‘ 9زخمی
بغداد(ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین06ستمبر2007) عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی فضائی حملے میں 14 افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے جبکہ متعدد مکانات بھی تباہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں اتحادی طیاروں نے رات گئے ضلع منصور کے علاقے وشاش میں آبادی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔ وشاش مہدی ملیشیا کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ حملے میں 14افراد مارے گئے جب کہ نو زخمی ہوئے ، جب کہ متعدد مکانات تباہ ہوگئے ، واقعے پر امریکی فوج کی جانب سے فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔

متعلقہ عنوان :