اختر کانجو حکمران جماعت کو چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل، وزراء سمیت مزید 30ممبران شمولیت کیلئے پر تولنے لگے

جمعرات 6 ستمبر 2007 20:49

اختر کانجو حکمران جماعت کو چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل، وزراء سمیت مزید ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6ستمبر۔2007ء)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) میں قائم فارورڈ بلاک کے اہم رکن اختر کانجو حکمران جماعت کو چھوڑ کر مسلم لیگ نواز میں شامل ہو گئے ہیں اخترخان کانجو نے حکومتی پالیسیوں سے مسلسل اختلاف، جنوبی پنجاب کو نظر اندازکئے جانے اورچوہدری کی ہر بات میں بے جا مداخلت پر متعدد بار اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر کانجو کے بعد 30سے زائد مزید ممبران پارلیمنٹ اور چند وفاقی وزراء نوا ز لیگ میں شامل ہونے کیلئے پر تول رہے ہیں