ایپل نے نیا ٹچ سکرین آئی پوڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

جمعہ 7 ستمبر 2007 11:57

ایپل نے نیا ٹچ سکرین آئی پوڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا
لندن (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07ستمبر2007) کمپیوٹر بنانی والی مشہور کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ پورٹیبل موسیقی کے شائقین کے لیے ایک نیا ٹچ سکرین آئی پوڈ متعارف کرا رہی ہے۔ ایک برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نئے آئی پوڈ میں لوگوں کو اب وائی فائی، یعنی وائرلیس اِنٹرنیٹ کنیکشن، کے ساتھ ویب براوزر کی ٹیکنالوجی بھی ملے گی جس کی مدد سے وہ جلتے پھرتے موسیقی خرید سکیں گے۔

اس نئی ٹیکنالوجی کا افتتاح ایپل کے مالک سٹیو جوبز نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں اْنہوں نے کمپنی کے دیگرمیوزیک پلیئرز کی جدید قسموں سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا۔اب ہر شخص جس کے پاس ’ آئی پوڈ ٹچ‘ ہوگا وہ اس میں موجود براوٴزر کی مدد سے اِنٹرنیٹ استعمال کر سکے گا اور وائی فائی ٹیونز کی مدد سے موسیقی خرید سکے گا۔

(جاری ہے)

ایپل نے کافی فروخت کرنے والی مشہور امریکی کمپنی سٹاربکس سے بھی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت سٹار بکس کیفے میں بیٹھے لوگ بھی وائی فائی ٹیونز مفت استعمال کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹچ سکرین آیی پوڈ رکھنے والے اب وڈیو سرچ انجن ’یو ٹیوب‘ یا ’یاہو‘ اور ’گوگل‘ جیسے عام سرچ انجنوں بھی استعمال کر سکیں گے۔ ٹچ سکرین آئی پوڈ صارفین کے لیے دو اقسام میں متعارف کرایا جا رہا ہے جن کی میموری آٹھ یا سولہ گیگابائیٹ ہوگی۔ امریکہ میں چھوٹے آئی پوڈ کی قیمت 299 ڈالر رکھی گی ہے جب کہ بڑا ٹچ سکرین آئی پوڈ 399 ڈالر میں ستمبر سے خریدا جا سکے گا۔