امریکہ میں آج ورلڈ ٹریڈسینٹر پر حملوں‌کی چھٹی برسی منائی جارہی ہے

منگل 11 ستمبر 2007 13:14

امریکہ میں آج ورلڈ ٹریڈسینٹر پر حملوں‌کی چھٹی برسی منائی جارہی ہے
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11ستمبر2007) امریکہ میں آج نیویارک کے ورلڈ ٹریڈسینٹر پر حملوں‌کی چھٹی برسی منائی جارہی ہے۔اس موقع پرنیویارک میں‌ چار منٹ‌کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ حملوں کے نتیجے میں‌مرنے والوں‌کے عزیزواقارب ٹوئن ٹاورز کے مقام پر پھول رکھیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمرنے والے ستائیس سو افراد کے نام پڑھے جائیں‌گے۔ ٹوئن ٹاورز پر حملے کے بعد امدادی کارروائیوں‌میں‌حصہ لینے والے رضاکار، فائرفائٹرز اور دیگر افراد ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے مقام کے بجائے ایک چھوٹے سے پبلک پارک میں ایک ‌تقریب منعقد کریں‌گے تاہم ہلاک شدگان کے عزیز وا قارب کو گرائے ٹاورز کے مقام پر جانے اور پھول رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :