Live Updates

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کراچی آمد پرحراست میں لے کر واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا ، سندھ میں داخلے پر ایک ماہ کی پابندی عائد ہے

بدھ 12 ستمبر 2007 12:52

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو کراچی آمد پرحراست میں لے کر واپس ..
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12ستمبر۔2007ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کوسندھ میں داخلے پر پابندی کے باعث کراچی آمد پرحراست میں لے کر واپس اسلام آباد روانہ کردیا گیا ۔ اس موقع پر ائرپورٹ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔جب عمران خان قومی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا اور تھوڑی ہی دیر بعد ایک نجی لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد روانہ کردیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ دوسرا موقع ہے کہ انہیں کراچی آنے سے روکا گیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا مقابلہ عدالتوں اور سیاسی میدان میں کیا جائے گا۔اور اس حوالے سے اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تحریک ۔اس حوالے سے مشیر داخلہ سندھ وسیم اختر نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ کراچی کی بارہ شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کی وجہ سے عمران خان کو کراچی آنے پر واپس بھیجا گیا ۔

ان کاکہناتھاکہ چھوٹی چھوٹی سیاسی جماعتیں شہر کی شاہراہوں پر جلوس نکالتی ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ وسیم اختر نے کہاکہ تھا کہ حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے شہر میں‌ٹریفک کی روانی کے لئے بارہ اہم شاہراہوں پر دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کررکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان قانون کی جنگ لڑنے کا دعوی کرتے ہیں انہیں دفعہ ایک سو چوالیس کے قانون کا بھی احترام کرنا چائیے کیونکہ یہ بھی ایک قانون ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات