پاکستان کی خودمختاری کے منافی کوئی کارروائی نہیں کریں گے،نیگروپونٹے۔۔امریکی نائب وزیر خارجہ کی سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

بدھ 12 ستمبر 2007 18:16

پاکستان کی خودمختاری کے منافی کوئی کارروائی نہیں کریں گے،نیگروپونٹے۔۔امریکی ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12ستمبر۔2007) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی خود مختاری کے منافی کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔پاکستان نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے قابل قدر کام کیا ہے ۔دفتر خارجہ میں پاک امریکہ سٹرٹیجک مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے اختتام پر سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان کے ہمراہ مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی جلا وطنی ایک قانونی اور سیاسی مسئلہ اور پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ فوجیوں کی تعیناتی اور جانوں کی قربانی پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔پاکستان کی قبائلی علاقوں میں شدت پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تائید کرتے ہوئے امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اس عمل میں پاکستان کی امداد جاری رکھے گا ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری خارجہ ریاض محمد خان نے کہا کہ سٹرٹیجک ڈائیلاگ میں توانائی ، تعلیم ، صحت ، سائنس و ٹیکنالوجی ، انسداد دہشت گردی اور قبائلی علاقوں میں اقتصادی ترقی کے علاقے کے قیام پر انتہائی مفید اور بامقصد بات چیت ہوئی ہے ۔پاکستان نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے امریکہ اور دیگر ممالک کے تعاون کی ضرورت ہے ۔پاکستان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے ذریعے توانائی کی ضروریات پوری کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے ہر قسم کے سیف گارڈز پر عملدرآمد کیلئے تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :