ورلڈ کپ جیت کر قوم کو عید کو تحفہ دیں گے،شعیب ملک،پاک بھارت کھلاڑیوں کو زبانی حملوں سے اجتناب کرنا چاہیے،دھونی

اتوار 23 ستمبر 2007 20:31

ورلڈ کپ جیت کر قوم کو عید کو تحفہ دیں گے،شعیب ملک،پاک بھارت کھلاڑیوں ..
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2007ء) پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں کل ٹونٹی 20ورلڈ کپ فائنل کھیلیں گے فائنل سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ تمام کھلاڑی پراعتماد اور مکمل فارم ہیں ورلڈ کپ جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیں گے ۔عمران نذیر گروئن انجری کا شکار ہے تاہم امید ہے کہ فائنل میچ سے قبل فٹ ہو جائیں گے،بھارتی بیٹسمین یوراج سنگھ کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

۔

(جاری ہے)

جبکہ بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی نے کہا ہے کہ پاکستان اور باھرت کے میچ میں کھلاڑیوں پر ہمیشہ پریشر ہوتا ہے کوشش کریں گے کہ پریشر سے نکل کر کارکردگی دکھائیں ورلڈ کپ میں پاکستان سے کبھی نہ ہارنے کی روایت کو ذہن میں نہیں رکھا ہوا فائنل میچ ہمارے لئے بہت اہم ہے بھارتی کپتان نے کہا کہ سری سانتھ کو میچ کے دوران اپنی حدود میں رہنا چاہئے ہم نہیں چاہتے کہ اس پر پابندی لگے ۔۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں کو فائنل میں زبانی حملوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔دھونی نے سہواگ کی فٹنس سے متعلق کہا ہے کہ سہواگ گروئن انجری کا شکار ہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ میچ سے قبل ان کی فٹنس دیکھ کر کریں گے۔۔

متعلقہ عنوان :