سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک موخر کردیا گیا ، فریقین کو نوٹس نہ مل سکے

جمعہ 28 ستمبر 2007 14:07

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی کے مقدمے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2007ء) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے ساتھ تیرہ مارچ کو پولیس کی جانب سے بدسلوکی کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمے کا فیصلہ غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ون ورلڈ کے نمائندے کے مطابق فیصلہ فریقین کو نوٹس نہ پہنچنے کے باعث موخر کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں اسلام آباد پولیس پر الزام ہے کہ چیف جسٹس تیرہ مارچ کو اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کے لئیے سپریم کورٹ جارہے تھے کہ بعض افسران اور اہلکاروں نے انکے ساتھ ناروا رویہ اختیار کیا اور ان کے بال بھی کھینچے گئے