میانمار میں عوامی احتجاج روکنے کیلئے ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات، دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری

اتوار 30 ستمبر 2007 12:15

میانمار میں عوامی احتجاج روکنے کیلئے ہزاروں سیکورٹی اہلکار تعینات، ..
میانمار (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30ستمبر2007) میانمار میں فوجی آمریت کیخلاف مظاہرے روکنے کیلئے دارالحکومت ینگون میں بیس ہزار سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کردئے گئے ہیں جبکہ مظاہرین کے ایک ہزار سے زیادہ رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے دوسری طرف مختلف ممالک میں میانمار کی عوام کے حق میں‌مظاہرے ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت نے بودھ بھکشوؤں اور شہریوں‌کے احتجاجی مظاہرے روکنے کیلئے سیکورٹی مزید سخت کردی ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ینگون میں‌بیس ہزار سے زیادہ اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ جبکہ مظاہرین کو منظم کرنے والے ایک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ادھر جاپان کے نائب وزیرخارجہ متوجی یابنکا میانمار پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مظاہروں کے دوران جاپانی صحافی کی ہلاکت کی تحقیقات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ دوسری جانب تھائی لینڈ، ملائیشیا، انڈونیشیا، بیلجیئم، جرمنی اور دیگر ملکوں‌میں میانمار میں‌جاری عوامی تحریک کے حق میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :