الیکشن کمیشن صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کررہاہے ۔۔اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے کاغذات واپس لے لئے ۔اپ ڈیٹ

پیر 1 اکتوبر 2007 12:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2007ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کر رہا ہے ۔جن چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے ۔۔

(جاری ہے)

ان میں سے اسپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے اپنے کاغذات واپس لے لئے ہیں۔۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق پیر کو دن بارہ بجے تک کاغذات واپس لئے جاسکتے تھے ۔ ۔ صدارتی الیکشن کے لئے مجموعی تینتالیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے ۔ جانچ پڑتال کے بعد چھ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے