الیکشن کمیشن نے صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی، چوہدری امیر حسین نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے،فہرست میں شامل امیدواروں میں صدر مشرف، امین فہیم، وجیہہ الدین، میاں سومرو اور فریال تالپور شامل ہیں

پیر 1 اکتوبر 2007 13:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2007ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کے روز صدارتی انتخاب میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی انتخابات کیلئے کل 6 امیدواروں کے کاغذات منظور کئے گئے تھے۔ جن میں سے سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیر حسین نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اس طرح اب پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا جن میں صدر جنرل پرویز مشرف، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مخدوم امین فہیم، جسٹس (ر) وجیہہ الدین، چیئرمین سینٹ محمد میاں سومرو اور فریال تالپور شامل ہیں ۔ اصل مقابلہ تین امیدواروں کے درمیان ہوگا محمد میاں سومرو صدر جنرل پرویز مشرف اور فریال تالپور امین فہیم کی کورنگ امیدوار ہیں۔