متحدہ مجلس عمل کی خواتین ارکان اسمبلی کی چوہدری امیر حسین سے ملاقات

منگل 2 اکتوبر 2007 21:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر۔2007ء) متحدہ مجلس عمل کی خواتین ارکان اسمبلی نے منگل کو قومی اسمبلی کے سپیکر چوہدری امیرحسین سے چیمبر میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی طرف سے ارکان اسمبلی کے استعفے سپیکر کو پیش کرنے کے بعد ہوئی۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں ایم ایم اے کے مستعفی ہونے والی خواتین جن کی قیادت سمیحہ راحیل قاضی نے کی اس موقع پر سمیحہ راحیل قاضی نے کہا کہ پانچ سال کے عرصے میں سپیکر کا ایوان کے اندر بہت تعاون رہا ہے جن پر ہم ان کے شکر گزار ہیں اور اگر کہیں پر بھی ہم سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو ان کے لیے معذرت کرتے ہیں ۔

جس پر سپیکر قومی اسمبلی چوہدری امیرحسین نے کہا کہ ایم ایم اے کی خواتین نے بڑے مہذب طریقے سے ایوان کو چلانے میں مدد کی اور ہر موقع پر اپنی بات مہذب طریقے سے پیش کی ہے اور ان کا تعاون رہاہے مجھے آپ سے کوئی شکایت نہیں ہے ۔