مریدکے مسافر ٹرین تصادم سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی ،ہلاک ہونے والے 10 افراد کی شناخت ہو گئی، بس ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 10 اکتوبر 2007 22:24

مریدکے مسافر ٹرین تصادم سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی ،ہلاک ..
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10اکتوبر۔2007ء) مریدکے مسافر ٹرین اور بس کے تصادم میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 17 ہو گئی جبکہ دس لاشوں کی شناخت ہو گئی ۔ بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز مریدکے نارووال روڈ ریلوے پھاٹک پر مسافر ٹرین اور بس کے درمیان ہونیوالے المناک تصادم میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جن میں سے دس مسافروں کی شناخت ہو گئی ہے، جن میں محمد ارشاد ولد چراغدین سکنہ منیکرہ نارووال، عبدالغفار ولد مقصور احمد شکر گڑھ، محمد اکرم ولد عنایت سکنہ کوٹ بشیر مریدکے، عابدہ زوجہ اکرم کوٹ بشیر مریدکے، فیصل ولد اکرم کوٹ بشیر مریدکے، عابد زوجہ اکرم کوٹ بشیر مریدکے، پروین زوجہ نیامت مریدکے، عمران خورشید ولد خورشید احمد نواں پنڈ نارووال، خورشید احمد ولد اکبر نواں پنڈ نارووال، اسلم پرویز ولد محمد پرویز لاہور، نسرین بی بی لاہور ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں میں پرویز شفیق اور دیگر 6 نامعلوم افراد کی نعشیں ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھ دی گئی ہیں جبکہ زخمی ہونیوالے افراد میں اب بھی 38 مسافروں کی حالت تشویشناک ہے، ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے کی ذمہ داری بس ڈرائیور پر عائد ہوتی ہے جس کے خلاف مقدمہ نمبر 184/200 بجرم 320، 129 آر اے، 427 اور 279 درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ایوب کے مطابق ملزم بس ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ادھر مریدکے تحصیل ہسپتال میں نعشیں وصول کرنے والے افراد کی چیخ و پکار سے ہر آنکھ نم رہی۔

متعلقہ عنوان :