عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی ادارے توڑے جائیں، گورنروں کو تبدیل کیا جائے، شہباز شریف ،نگران وزیراعظم تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے نامزد کیا جائے، (ن) لیگ پنجاب کے نائب صدر میاں عبدالمنان سے ٹیلی فونک گفتگو

جمعہ 12 اکتوبر 2007 19:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12اکتوبر۔2007ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ عام انتخابات سے پہلے بلدیاتی ادارے توڑے جائیں اور چاروں گورنروں کو تبدیلی کیا جائے تاکہ یہ الیکشن پر اثر انداز نہ ہوسکیں اور انتخابات کو غیر جانبدارانہ بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں مسلم لیگ (ن) پنجاب کے نائب صدر میاں عبدالمنان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں شہباز شریف نے کہا کہ بارہ اکتوبر 1999ء کا دن پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا جب ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل نے پاکستان کی منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر اس پر خود قابض ہوگیا اور آج بارہ اکتوبر 2007ء آٹھ سال سے غیر آئینی طریقے سے پاکستانی عوام کے حقوق سلب کررہا ہے انہوں نے کہا کہ انتہائی بھونڈے طریقہ سے صدارت کا الیکشن کروایا گیا اور اب اس کی جیت کا جشن منایا جارہا ہے اس ٹولے کو عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جنرل الیکشن سے پہلے بلدیاتی ادارے توڑے جائیں تاکہ یہ عام انتخابات میں اثر انداز نہ ہوسکیں تمام صوبوں کے گورنر بھی تبدیل ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ایک ریٹائرڈ جنرل کو عبوری سیٹ اپ کا سربراہ بنایا جارہا ہے جس کو عوام قبول نہیں کریں گے نگران وزیراعظم تمام سیاسی جماعوں کی مشاورت سے نامزد کیا جائے انہوں نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ 1997ء میں سولہ کروڑ پاکستانی عوام نے مسلم لیگ ن کو بھاری مینڈیٹ دیات ھا جس کے نتیجے میں میاں نواز شریف وزیراعطم بنے تھے آج ہم قوم سے وعدہ کرتے ہیں کہ ہماری ڈیل فرد واحد سے نہیں ہوگی اور نہ ہی ہمیں کوئی ڈھیل یا فائدہ چاہئے ہم اب ڈیل کریں گے تو پاکستان کے سولہ کروغ وام سے کریں گے اور عوامی طاقت سے ہی آمریت کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں سے اقتدار کی لکریں اب ختم ہونا شروع ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عید الفطر کے بعد لندن آجائیں گے۔