پیپلز پارٹی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا کوئی امکان نہیں ، وصی ظفر

منگل 16 اکتوبر 2007 15:38

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2007ء) وفاقی وزیر برائے نجکاری وصی ظفر نے کہا ہے کہ سات سال پہلے پاکستان سے جانے والے میاں نواز شریف صدر جنرل پرویز مشرف سے معافی مانگ کر سعودی عرب گئے تھے اور پھر گزشتہ چھ سال سے مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں ہے پھر خود مان گئے اب اسی طرح بے نظیر بھی معافی مانگ کر ہی پاکستان آرہی ہیں اور قوم سے جھوٹ بول رہی ہیں۔

ان دونوں نام نہاد لیڈروں کا چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں عید ملین پارٹی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ق لیگ کو کسی کے آنے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ہم بے نظیر کے آنے سے خوفزدہ نہیں ہیں پیپلز پارٹی سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈجسٹمنٹ کبھی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف دو مرتبہ وزیراعظم رہے اور بے نظیر بھی دو دفعہ وزیراعظم بنیں مگر ق لیگ کی حکومت نے جو کارنامہ پانچ سالوں میں سرانجام دیا یہ لوگ دس سالوں میں نہ کرسکے مسلم لیگ ق قائد اعظم کی مسلم لیگ ہے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ کرے گی اور واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :