Live Updates

عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے ایک ارب 30 کروڑ روپے کے ایس ایم ایس روانہ کیے

جمعرات 18 اکتوبر 2007 15:59

عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے ایک ارب 30 کروڑ روپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2007ء) عیدالفطر کے موقع پر پاکستانی موبائل فون صارفین نے اپنے پیاروں، احباب اور رشتہ داروں واہل خانہ کو ایک ارب 30 کروڑ روپے کے مختصر پیغامات روانہ کیے ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے ذرائع کے مطابق عید کے خاص موقع پر عوام کی جانب سے نئے سم خرید نے والے صارفین کی تعداد میں 72 تا 73 فیصد اضافہ ہوچکاہے اور چند سال قبل طویل ترین عید کارڈ کی بجائے عوام اب عید کی مبارک پیغامات کے زریعے دیتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ موبائل فون کے جدید ترین ٹیکنالوجی کے بعد اب ایک ہی بٹن دبا دینے سے ایک جیسا پیغام پوری دنیا میں موجو د موبائل سم ہولڈرز کو بھیجا جاسکتا ہے جس کی وجہ سے عوام میں اب یہ رواج قائم ہوچکاہے کہ تیزترین سہولیات سے فائد ہ اٹھایا جائے جبکہ کہ دوسری جانب معروف موبائل فون کمپنی موبی لنک کے نیٹ ورک میں خرابی کے باعث لاکھوں روپے کے پیغامات عوام تک منتقل نہیں ہوسکے جبکہ موبی لنک کے صارفین کے اکاؤنٹس سے لاکھوں روپے مذکورہ موبائل فون کمپنی کو منتقل ہوگئے ہیں واضح رہے موبائل فون کمپنی ایس ایم ایس بھیجنے پر 10 سے 75 پیسے فی پیغام وصول کرتی ہیں جبکہ ایس ایم ایس کی وصولی تمام نیٹ ورکس پر مفت ہے ۔

Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات