انتخابات کا شیڈول آنے کے بعد چاروں صوبوں کے آئی جیز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

جمعرات 18 اکتوبر 2007 18:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2007ء) الیکشن شیڈول آنے کے بعد چاروں صوبوں نے آئی جیز تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ با وثوق ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے آنے والے جنرل الیکشن کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے چاروں صوبوں کے آئی جیز پولیس تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن شیڈول کا اعلان ہوتے ہی چاروں صوبوں کے پولیس سربراہان ادھر ادھر کر دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ ضلعی سطح پر ضلع سے تعلق رکھنے والے ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو بھی تبدیل کیا جائیگا تاکہ وہ الیکشن میں اپنا تعلق استعمال نہ کر سکے۔