جی سیون اجلاس کے موقع پر عالمگیریت مخالف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ‘ ہوٹل کے باہر پولیس لاٹھی چارج سے خاتون زخمی

ہفتہ 20 اکتوبر 2007 13:24

جی سیون اجلاس کے موقع پر عالمگیریت مخالف سینکڑوں افراد کا مظاہرہ‘ ..
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2007) واشنگٹن میں ہونے والے 7 امیر ممالک کی تنظیم جی سیون کے وزرائے خزانہ کے اجلاس کے موقع پر عالمگیریت کے مخالف سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا مظاہرین نے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ نعرے بازی کرتے ہوئے اس ہوٹل کے باہر قریب پہنچ گئے جہاں جی سیون ممالک کے وزرائے خزانہ کا اجلاس ہو رہا تھا پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی زخمی خاتون کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا-

متعلقہ عنوان :