پیپلزپارٹی کے جلوس پر مبینہ خودکش حملے‌کی تفتیش کے سلسلے میں‌ جنوبی پنجاب سے تین افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کی جارہی ہے۔غیر ملکی نیوزایجنسی کی رپورٹ

ہفتہ 20 اکتوبر 2007 21:15

پیپلزپارٹی کے جلوس پر مبینہ خودکش حملے‌کی تفتیش کے سلسلے میں‌ جنوبی ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20اکتوبر2007) پیپلزپارٹی کےجلوس پر اٹھارہ اکتوبر کو ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ‌ تین افرادکو جنوبی پنجاب سے گرفتارکرکے کراچی منتقل کردیاگیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ان افراد کو اس گاڑی سے تعلق کے شبہہ میں گرفتارکیاگیا ہے جو پہلےدو میں سے ایک دھماکے میں استعمال ہوئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرایجنسی نے سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ جن تین افراد کو حراست میں لیاگیا ہے انکے پاس دھماکے سے متعلق اہم معلومات ہوسکتی ہیں۔اس سے پہلے سینئر پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کو کچھ اہم شواہد ملے ہیں‌جس کی روشنی میں تحقیقات کی سمت کا تعین کیا جارہا ہے۔تاہم ابھی تک خودکش حملہ آور کی شناخت نہیں‌ہوسکی ہے۔ پولیس ذرائع نے ایک نجی ٹی وی پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ سانحہ اٹھارہ اکتوبر میں‌ایک سے زیادہ خودکش حملہ آور ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :