فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا‘شاہد نذیر

اتوار 21 اکتوبر 2007 15:14

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہد نذیر نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف موقع ملا تو مایوس نہیں کروں گا میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلنا چاہتا ہوں کیونکہ یہاں کی وکٹ پر میں پہلے بھی کئی میچ کھیل چکا ہوں اور شاندار پرفارمنس دے چکا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے اور میری دلی خواہش ہے کہ ٹیم کیلئے بہترین پرفارمنس سے ٹیم کو فتح دلاؤ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک سمجھدار کپتان ہے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان کو سیریز میں کامیابی دلائیں گے-

متعلقہ عنوان :