خودکش حملہ آور بے نظیر بھٹو کے ٹرک کے نیچے جانا چاہتا تھا ، عینی شاہدین

منگل 23 اکتوبر 2007 12:39

خودکش حملہ آور بے نظیر بھٹو کے ٹرک کے نیچے جانا چاہتا تھا ، عینی شاہدین
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) سانحہ کراچی کے زخمیوں سمیت چارسو سے زائد افرادکے بیانات پولیس نے ریکارڈ کر لیے جبکہ بے نظیر بھٹو کے ٹرک کے پر لگے کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج لیبارٹری بھجوادی گئی ہے۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق بم دھماکوں سے زخمی ہونے والے عینی شاہدین نے بیان دیا ہے کہ خودکش حملہ آور بے نظیر بھٹو کے ٹرک کے نیچے جانا چاہتا تھا،جیسے ہی پیپلزپارٹی کے سیکورٹی ارکان نے اسے روکا حملہ آور نے دھماکا کردیا۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق شارع فیصل اور بے نظیر بھٹو کے بلٹ پروف کے ٹرک پر لگے چھ کلوز سرکٹس کیمروں میں سے چار ٹوٹ گئے ہیں جبکہ دو کیمروں کو پولیس نے قبضے میں لے کر فوٹیج حاصل کرنے کے لئے لیبارٹری بھیج دیا ہے ۔حکام نے میڈیا سے بھی ریلی میں دھماکے کے وقت کی فوٹیج اور تصاویریں حاصل کرلی ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے تفتیش کارروں نے یہ امکان مستردکردیا ہے کہ دھماکا کار میں ہوا ۔ایدھی ذرائع کے مطابق خودکش حملے میں جاں بحق 98افراد کی شناخت ہوگئی ہے ۔ 22لاشیں ایدھی سرد خانے میں رکھی ہیں جن میں سے 16ناقابل شناخت ہیں -

متعلقہ عنوان :