پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل ہو گئی

منگل 23 اکتوبر 2007 13:47

فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین50واں ایک روزہ میچ کھیلا گیاجس کے بعد دونوں ممالک کی ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی نصف سنچری مکمل ہو گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین 8مارچ 1992ء سے لے کر اب تک 49 ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے 15 میچ پاکستان نے جیتے، 33 میچ ہارے اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔ پاکستان کی کامیابی کا تناسب 31.25 فیصد رہا جبکہ جنوبی افریقہ کی کامیابی کا تناسب 68.75 فیصد ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے مابین 23 اکتوبر کو فیصل آباد میں ہونے والا میچ 50واں تھا ۔

متعلقہ عنوان :