ملتان میں بھی اوپننگ کرونگا،ٹیم کامیابی کے راستے پر چل پڑی ہے،شاہد آفریدی

بدھ 24 اکتوبر 2007 12:30

فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ملتان کے میچ میں اوپننگ کرونگا اس وقت بہترین فارم میں ہوں ٹیم کامیابی کے راستے پر چل پڑی ہے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ فیصل آباد میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی اس سے ٹیم اور میرا حوصلہ بڑھا ہے انہوں نے کہا کہ ملتان میں اس سے بہتر کھیل کامظاہرہ کرونگا اور میں اس میں بھی اوپننگ کرونگا اس وقت میں بہترین فارم میں ہوں اور ہماری ٹیم کامیابی پر چل پڑی ہے انہوں نے کہا کہ محمدیوسف اور کپتان شعیب ملک نے بڑی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ہیں جس کی وجہ سے کامیابی پاکستان کا مقدر بنی انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم تھوڑے سکور کرنے کے بعد ہم نے حکمت عملی اپنائی کیونکہ اوکٹ آسان نہیں تھی اس وکٹ پر سکور کرنا بہت مشکل تھا لیکن پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرکے جنوبی افریقہ کو ہرادیا۔

متعلقہ عنوان :