بم اطلاع پر پی آئی اے کے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

بدھ 24 اکتوبر 2007 21:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اکتوبر۔2007ء) پی آئی اے کی پرواز 305 کو بم کی افواہ کے بعد اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز حسب معمول شام 6 بجے لاہور ایئرپورٹ سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی روانگی کے بعد لاہور کنٹرول ٹاور کو جہاز میں بم کی اطلاع دی گئی جسے ہنگامی طور پر فیصل آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تمام مسافروں کو آف لوڈ کر کے جہاز کو گھیرے میں لے لیا اور فیصل آباد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، تاہم بم ڈسپوزل نے تلاشی کے بعد اسے کلیئر نس دے دی تاہم اس واقعہ کے بعد فیصل آباد سے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ تیموں کو لے جانے والی پرواز PIC339 تاخیر کا شکار ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :