پیپلز پارٹی کی تاحیات چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو سکھر پہنچ گئیں

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 11:24

سکھر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) پیپلزپارٹی کی تاحیات چےئر پرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو سکھر پہنچ گئیں ہیں۔بے نظیر بھٹوہفتے کی صبح کراچی اےئرپورٹ سے سکھر کیلئے روانہ ہوئیں جہاں سے وہ اپنے آبائی شہر لاڑکانہ جائیں گی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما قائم علی شاہ،نثارکھوڑو،آفتاب میرانی و دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹو سکھر اےئرپورٹ سے ریلی کی صورت میں سب سے پہلے اپنے والد ذوالفقار علی بھٹوکے مزار پر حاضری دیں گی۔جہاز میں دوران سفر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ہماری جدوجہد جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے آبائی شہر جانے کی بے حد خوشی ہے۔واضح رہے کہ اپریل1999کے بعد بے نظیر بھٹو پہلی مرتبہ اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کے مزارپر جائیں گی۔سکھر پہنچنے پر اےئرپورٹ کے باہر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد اپنی رہنما کے استقبال کیلئے جمع ہے۔

متعلقہ عنوان :