بے نظیر بھٹو کا سکھر پہنچنے پر شاندار استقبال

ہفتہ 27 اکتوبر 2007 11:43

سکھر ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27اکتوبر2007) پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کا سکھر پہنچنے پر پرتپاک استقبال ‘ ہزاروں کارکنوں نے ایئر پورٹ پر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے حق میں نعرے بازی کی‘ بے نظیر کی آمد پر سکھر ایئر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز بے نظیر بھٹو جب کراچی سے سکھر پہنچیں تو ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ بے نظیر بھٹو جونہی ایئر پورٹ پر پنچیں تو کارکنوں نے نعروں کے ساتھ ان کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سکھر ایئر پورٹ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے انہیں بلٹ پروف گاڑی پر باہر لایا گا۔ بے نظیر بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کی رہنما ناہید خان ‘ صفدر عباسی ‘ قائم علی شاہ ‘ آفتاب شعبان میرانی سمیت دیگر رہنما بھی سکھر پہنچے ہیں۔