بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے صنعت کارمکیش امبانی دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے

منگل 30 اکتوبر 2007 12:11

بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے صنعت کارمکیش امبانی دنیا کے امیر ..
ممبئی(اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین30اکتوبر2007) بھارت کے صنعت کار مکیش امبانی اب دنیا کے امیر ترین آدمی بن گئے ہیں۔ گزشتہ بمبئی سٹاک ایکسچینج میں حصص کی قیمتوں میں جو زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس کے نتیجے میں ریلائنس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔امبانی اب تریسٹھ ارب بیس کروڑ ڈالر کے مالک بن چکے ہیں۔ انڈین کرنسی میں ان کی دولت دو لاکھ 49 ہزار ایک سو آٹھ کروڑ روپے ہے۔

امبانی سے پہلے امریکی سافٹ وئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے مالک بل گیٹس اور میکسیکو کے سرمایہ کار کارلوس سلم امیر ترین لوگوں میں سرِ فہرست تھے۔

(جاری ہے)

گیٹس کی مجموعی املاک اس وقت باسٹھ ارب 29کروڑ ڈالر ہے جب کہ سلم اور گیٹس کی املاک میں زیادہ فرق نہیں ہے۔امبانی کے حصص کی قیمتوں میں گزشتہ چند ہفتوں سے زبردست اضافہ ہو رہا تھا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز، ریلائنس پیٹرولیم اور ریلائنس انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی جس کی وجہ سے ان کے حصص کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا۔

اس وقت بازار میں آئی آر ایل کا حصہ دو لاکھ دس ہزار کروڑ ڈالر ہے جبکہ آر پی ایل کا حصہ سینتس ہزار پانچ سو کروڑ اور ریلائنس انفراسٹرکچردو ہزار ایک سو کروڑ کے حصے کے ساتھ اہم کمپنیاں بن چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :