بے نظیر کا ملزم حمزہ بن لادن 1991ء میں پیدا ہوا کئی اہم واقعات میں سامنے آیا

ہفتہ 3 نومبر 2007 13:05

بے نظیر کا ملزم حمزہ بن لادن 1991ء میں پیدا ہوا  کئی اہم واقعات میں سامنے ..
کابل (اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین03انومبر2007) سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو نے کراچی بم دھماکوں میں ملوث ہونے کا الزام اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن پر لگایا ہے حمزہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ 1991ء میں پیدا ہوا اور افغانستان میں القاعدہ کا سینئر رکن ہے جنوری 2001ء میں منظر عام پر آنے والی القاعدہ کی ویڈیو ٹیپ میں حمزہ بن لادن پہلی بار اپنے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ قندھار شہر میں اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں نظر آیا اسی سال نومبر میں منظر عام پر آنے والی القاعدہ کی ایک ویڈیو ٹیپ میں حمزہ اور اس کے ساتھی غزنی صوبے میں امریکہ کے تباہ کئے گئے ہیلی کاپٹر کے ملبے کے قریب موجود تھے مارچ 2003ء میں حمزہ اور اس کے بھائی سعد بن لادن کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیا جو بعد ازاں غلط ثابت ہوا 2005ء میں حمزہ نے پاک افغان سرحد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے میں ایک کارروائی میں حصہ لیا جس کی ویڈیو ٹیپ القاعدہ نے جاری کی اس سال ستمبر میں بھی حمزہ بن لادن کی قبائلی علاقے میں موجودگی کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :