پیرمحل، چار مسلح ڈاکوؤں نے گھر کا صفایا کردیا

ہفتہ 10 نومبر 2007 14:51

پیرمحل(اردوپوا ئنٹ اخبار تازہ ترین 10نومبر2007) چارنامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے علی الصبح گھر کی دیواریں پھلانگ کراہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات نقدی قیمتی پارچات چوری کرلیے تفصیل کے مطابق پیرمحل کے محلہ اپرکالونی میں شاہد لطیف ولد عبداللطیف کے گھر علی الصبح چاربجے چارنامعلوم مسلح ڈاکودیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوگئے شاہد لطیف اور اسکی اہلیہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بناکر طلائی زیورات آٹھ تولے ،قیمتی پارچات ، نقدی پچاس ہزارروپے فیکس مشین ، موٹرسائیکل اپلائیڈ فارلوٹ کرلے گئے تھانہ پیرمحل پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی