شادی کے موقع پر فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک

بدھ 21 نومبر 2007 18:25

پیرمحل(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار21 نومبر2007) شادی کے موقع پر خوشی میں آزادانہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ۔تفصیل کے مطابق تھانہ اروتی حدود میں محمدیہ کالونی سندھلیانوالی کے رہائشی محمد الیاس شادی کی خوشی میں اندھا دھند فائرنگ کررہا تھا کہ اس کی فائرنگ کی زد میں امام بخش ولد مولا بخش آگیا جس کو فائر لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ اروتی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر زیردفعہ302ت پ مقدمہ درج کرلیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :