بابری مسجد کی شہادت کے پندرہ برس مکمل ہو نے پربھارت بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی

بدھ 5 دسمبر 2007 13:53

بابری مسجد کی شہادت کے پندرہ برس مکمل ہو نے پربھارت بھر میں سیکورٹی ..
ایودھیا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 دسمبر۔2007ء) جمعرات کو بابری مسجد کی شہادت کے پندرہ برس مکمل ہورہے ہیں۔ اس حوالےسے بھارت بھر میں سیکورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔۔

(جاری ہے)

ریاست اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں‌پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور شہر میں آنے والے راستوں‌پر سیکورٹی سخت کرکے گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔۔بھارتی مسلمانوں‌نے بابری مسجد کی شہادت کے حوالےسے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔۔جبکہ انتہا پسند ہندوئوں نے چھ دسمبر کو یوم فتح‌کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔۔ چھ دسمبر انیس سو بانوے کے روز بابری مسجد کی شہات کے بعد بھارت بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے جن کے دوران تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :