کوالالمپور: انگلینڈنے پاکستان کو چارایک سے ہرادیا

بدھ 5 دسمبر 2007 17:03

کوالالمپور: انگلینڈنے پاکستان کو چارایک سے ہرادیا
کوالالمپور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5 دسمبر۔2007ء) کوالالمپورمیں جاری چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیدی۔اس شکست کے بعد پاکستان کے آئندہ سال روٹرڈیم میں ہونیوالے چیمپئنزٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنے کے امکانات بھی معدوم ہوگئے۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف میں انگلینڈ کو تین صفر کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پاکستان کا واحد گول فل بیک محمد عمران نے پنالٹی کارنر پر بنایاجبکہ انگلینڈ نے مزید ایک گول کرکے اسکور چارایک کرلیا۔

پانچ میچوں میں تین میں ناکامی اورایک ڈراکے بعد پاکستان صرف چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹی پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔ جبکہ انگلینڈ نے چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کرلی پاکستان کواگلے دومیچز ہالینڈ اور کوریا جیسی مضبوط ٹیموں سے ہے اس لئے کوئی غیر معمولی کارکردگی سامنے نہ آئے تو پاکستان آئندہ سال کے ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :