برطانوی پولیس نے خیر بخش مری کے بیٹے حیربیار ا اور اس کے ساتھی پر فرد جرم عائد کر دی
منگل 11 دسمبر 2007 12:00
(جاری ہے)
حیربیار مری اور فیض بلوچ پر اس وقت الزامات سامنے آئے ہیں جب پاکستان ’لندن طیارہ سازش کیس‘ کے ایک ملزم راشد روٴف کو برطانیہ کے حوالے کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
برمنگھم سے تعلق رکھنے والے راشد روٴف کو گزشتہ سال پاکستان میں گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر الزام ہے کہ وہ لندن سے امریکہ جانے والے طیاروں کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہیں۔ کچھ ماہ قبل گارڈین سمیت برطانوی اخبارات میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ پاکستان بلوچستان لبریشن آرمی کے آٹھ مشتبہ ارکان کے بدلے راشد روٴف کوبرطانیہ کے حوالے کرنے پر تیار ہے۔ برطانیہ نے بلوچستان لبریشن آرمی کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا۔ حیربیار مری اور فیض بلوچ کو گرفتار کیا گیا تھا تو سکاٹ لینڈ یارڈ کے حکام کا کہنا تھا کہ انہیں کسی دوسرے ملک کے حوالے کرنے کے وارنٹ کے تحت گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ نواب خیربخش مری کے ایک اور بیٹے بالاچ مری گزشتہ ماہ پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ہلاک ہوگئے تھے۔ تاہم ان کی ہلاکت کا سبب بننے والے حالات ابھی واضح نہیں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.