پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچ گئے ،کل صبح منیٰ روانہ ہوں گے

منگل 18 دسمبر 2007 21:42

پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج میدان عرفات سے مزدلفہ پہنچ گئے ،کل صبح منیٰ ..
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2007ء) پچیس لاکھ سے زائد عازمین حج وقوف عرفات کے بعد مزدلفہ پہنچے جہاں انہوں نے مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کیں۔ لاکھوں عازمین حج رات بھر مزدلفہ میں قیام کے بعدبدھ کی صبح منیٰ روانہ ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جہاں جمرات کے مقام پر شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور بعد ازاں سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کریں گے ۔ قربانی کے بعد حجاج واپس مسجد الحرام روانہ ہوں گے جہاں پر وہ طواف الزیارت ادا کریں گے ۔ طواف کے بعد مرد عازمین حج سر منڈوائیں گے اور بعد ازاں وہ احرام کھولنے میں آزاد ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :