لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو محراب پور کے قریب حادثہ ،45 سے زائدافراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ، دوسو سےزائد زخمی۔۔امدادی کارروئیاں‌جاری

بدھ 19 دسمبر 2007 12:22

لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کو محراب پور کے قریب حادثہ ،45 سے زائدافراد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19دسمبر۔2007ء) لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس نوشہرو فیروز میں حادثے کا شکارہو گئی۔ جس کے نتیجے میں‌ 45 سےزائد افراد جاں بحق اور تقریبا دوسو زخمی ہوگئے۔ جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد میں‌اضافے کا خدشہ ہے۔یہ واقعہ ‌محراب پور اور لاکھا روڈ کے درمیان پیش آیا۔جہاں ٹرین کی تقریباچودہ بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں ۔

۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ٹرین کا انجن بوگیوں سے الگ ہوگیا۔اور آٹھ بوگیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ ۔حادثے کے بعدہر طرف زخمیوں کی چیخ‌و پکار مچ گئی۔ ۔ٹرین میں‌ایک ہزار سے زائد مسافر سوار تھے۔۔ جائے حادثہ پر اندھیرا اور سخت سردی کی بنا پر امدادی کارروائیوں میں‌مشکلات پیش آئیں۔۔حادثے کے مقام پرپاک فوج ۔رینجرز ایدھی، پولیس اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

کوٹری سے امدادی ٹرین ضروری آلات اور عملے کولے کر جائے حادثہ پر پہنچ گئی، جس کے بعد ریلوے کے عملے نے بوگیوں کو کاٹنے کا کام شروع کردیا ہے۔سماجی رہنما عبدالستار ایدھی بھی ایئر ایمبولینس کے ہمراہ محراب پور پہنچ گئے ہیں۔۔ساتھ ہی زخمیوں‌کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔۔ادھر آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ۔۔ پنوعاقل چھائونی سے پاک فوج کےڈاکٹرز اور انجیبئرز ضروری آلات اور ادویات کے ہمراہ صبح‌سویرے جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔