کراچی ، عالمی شہرت یافتہ ممتاز مصور گل جی ، ا ہلیہ اور نوکرانی کوقتل کر دیا گیا۔صدر وزیر اعظم اورنگران وزیر اطلاعات کا اظہار افسوس

بدھ 19 دسمبر 2007 16:20

کراچی ، عالمی شہرت یافتہ ممتاز مصور گل جی ، ا ہلیہ اور نوکرانی کوقتل ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین 19. دسمبر2007 ) عالمی شہرت یافتہ ممتاز مصور اور خطاط امین اسماعیل گل جی  ان کی اہلیہ اور نوکرانی کو ان کی رہائش گاہ پرقتل کر دیا گیا ۔ تینوں کی لاشیں ڈیفنس کے علاقے میں واقع ان کے گھر سے بر آمد ہوئیں ۔ پولیس کے مطابق یہ لاشیں تقریباً تین روز پرانی ہیں اور ان کے منہ پر کپڑے بندھے ہوئے تھے ۔لاشیں جناح ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

81سالہ گل جی نے امریکہ سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ۔

(جاری ہے)

بعد میں انہوں نے تجریدی آرٹ اور پورٹریٹ پینٹنگ کے فن میں اپنا لوہا منوایا ۔اسلامی خطاطی کے حوالے سے ان کے تجریدی فن پارے اپنی منفرد پہنچان رکھتے ہیں۔اسلام آباد کی فیصل مسجد سمیت اہم قومی و تاریخی عمارات میں بھی گل جی کے فن پارے موجود ہیں ۔خاص طورپر آیت قرآنی کی خطاطی کی وجہ سے گل جی کو اپنے شعبے میں ایک ممتاز اور منفرد مقام حاصل ہوا ۔ انہیں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب  جاپان  فرانس اور دیگر ممالک میں کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ صدر پرویز مشرف نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو اور وزیر اطلاعات و نشریات نثار اے میمن نے گل جی کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :