صدر پرویز مشرف نے شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کیا تو پی پی پی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ مخدوم امین فہیم

پیر 24 دسمبر 2007 13:47

سکھر (اردو پوائنٹ‌تازہ ترین۔ 24 دسمبر 2007) پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم نے ٹندوآدم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماوٴں کے باہم اختلافات ختم ہونے کے بعد ضلع سانگھڑ کی سیاسی صورتحال تبدیل ہوگئی ہے، سانگھڑ کو اپنا قلع کہنے والوں کو اب اپنی شکست نظر آرہی ہے۔صدر پرویز مشرف نے شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کیا تو پی پی پی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

(جاری ہے)

جہاں جہاں دھاندلی کی اطلاعات مل رہی ہیں اس کی نشاندہی الیکشن کمیشن کو کردی ہے،میں محترمہ بے نظیر بھٹو کے کہنے پر صوبائی نشست سے بھی الیکشن لڑ رہا ہوں انشاء اللہ کامیابی ہماری ہوگی، تعلقہ ناظم ٹنڈو آدم غلام مرتضیٰ جونیجو کی طرف سے فنکشنل مسلم لیگ چھوڑ کر پی پی پی میں شمولیت کے اعلان کے موقع پر مخدوم امین فہیم کی صحافیوں سے بات چیت،پی ایس تیراسی پر پی پی کے امیدوار عبدالسلام تھہیم کے کاغذات نامزدگی کی بحالی پر مخدوم امین فہیم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا۔