عوام پاکستان کو جمہوری اسلامی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، امریکی سروے رپورٹ

پیر 7 جنوری 2008 12:59

عوام پاکستان کو جمہوری اسلامی ریاست دیکھنا چاہتے ہیں، امریکی سروے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) پاکستانی عوام کی اکثریت ملک کو جمہوری اسلامی ریاست کے طورپر دیکھنا چاہتی ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امریکہ کے کردار پر مطمئن نہیں ۔ امریکی انسٹیوٹ آف پیس کی جانب سے پاکستان میں کرائے گئے سروے کے مطابق چونسٹھ فیصد افراد نے حکومت کی مدارس اصلاحات کی حمایت اور ساٹھ فیصد رائے دہندگان نے ملک میں شرعی قوانین کے نفاذ کے حق میں رائے دی ۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر دوتہائی اکثریت نے امریکا پر عدم اعتماد ظاہرکیا۔ ساٹھ فیصد عوام نے القاعدہ اور طالبان کی سرگرمیوں کو پاکستانی مفاد کے خلاف اور نوے فیصد رائے دہندگان نے ایشیا میں امریکی فوج کی موجودگی کو پاکستان کے لئے خطرہ قراردیا ۔ قبائلی علاقوں میں کارروائی کے بارے میں چھیالیس فیصد رائے دہندگان کاکہنا تھاکہ حکومت کو مسئلے کے حل کے لئے مذاکرات کرنے چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :