راولپنڈی ،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کااسپتالوں کا دورہ، مبینہ خود کش حملہ کی تصاویر حاصل کیں

پیر 7 جنوری 2008 16:23

راولپنڈی ،اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کااسپتالوں کا دورہ، مبینہ خود کش حملہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔7جنوری۔2008ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کی تحقیقات کیلئے پاکستان آنے والی اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے تحقیقات کے دوسرے مرحلے میں سی ایم ایچ اسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کا دورہ کیا۔ ٹیم نے سی ایم ایچ میں زخمی پولیس آفیسر سے خود کش حملہ کے وقت فائرنگ اور دھماکے کے حوالے سے تفصیلات معلوم کیں ۔

اور مبینہ خود کش حملہ آورکے اعضاء کی تصاویر ، فوٹیج اور نمونے بھی حاصل کئے ۔جس کے بعد ٹیم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچی۔

(جاری ہے)

جہاں انہیں ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد اقبال ملک نے زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کے حوالے سے رپورٹ اور بریفنگ دی ۔ ذرائع کے مطابق سکارڈ لینڈ یارڈ کی ٹیم میں شامل ایک آفیسر نے جاں بحق ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی طلب کی ۔

ٹیم نے سول ہسپتال سے مبینہ خود کش حملہ آور کے جسمانی اعضاء کی تصاویر ، فوٹیج اور ہاتھ کے فنگر پرنٹ حاصل کئے ۔ ٹیم بعد میں پولیس لائن روانہ ہوگئی ۔ سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کے ہسپتالوں کے دورہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے باعث سول ہسپتال میں مریضوں اور ان کے عزیز و اقارب کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :