عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی ایرانی صدر محمو داحمد ی نژاد سے ملاقات، جوہری پروگرام کے حوالے سے تحقیقات میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور

ہفتہ 12 جنوری 2008 14:48

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی کی ایرانی صدر محمو ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12جنوری۔2008ء) عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ محمد البرادعی نے ایران پر زور دیاہے کہ جوہری پروگرام کے بارے میں تحقیقات کے سلسلے میں عالمی ایجنسی سے مزید تعاون کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تہران میں ایران کے صدر محمود احمدی نژاد اور جوہری مذاکرات کار سعید جلیلی سے ملاقات میں آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایران سے کہا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں عالمی شک وشبہات دور کرنے کے لئے ماضی میں جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے سوالات کا اطمینان بخش جواب دے ۔

اس سے پہلے تہران میں ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ غلام رضا آغازادے سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد البرادعی نے کہاکہ ایرانی حکام سے ان کی بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی ہے جس میں تنظیم سے ایرانی تعاون کی رفتار کو بڑھانے کے لئے فریم ورک پر غور کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :